تھر میں غذائی قلت نے مزید 8ننھی جانیں لے لیں، تعداد 78 ہو گئی

پیر 17 نومبر 2014 22:16

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17نومبر 2014ء) تھر میں غذائی قلت اور حکومت کی لاپرواہی کے باعث مزید 8 بچوں کی ہلاکت کے بعد 48 روز میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 78 ہو گئی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق تھر میں غذائی قلت کے باعث مٹھی کے ہسپتال میں علاج کی غرض سے لائے گئے 2 مزید بچے دم توڑ گئے جب کہ 5 بچے تھر کے دیہاتی علاقوں میں دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

مٹھی کے ہسپتال میں اس وقت بھی درجنوں بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں جب کہ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں سہولیات کا فقدان ہے اور ڈاکٹرز کا رویہ بھی انتہائی ناروا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی تھر میں غذائی قلت کے باعث 9 بچے جاں بحق ہوگئے تھے، تھر میں غذائی قلت کے باعث گزشتہ 48 روز میں اب تک 72 ننھے پھول مرجھا چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومتی مشینری خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :