امریکہ میں ایک شخص ایبولاوائرس کی وجہ سے دم توڑ گیا ‘ دنیا میں مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی

منگل 18 نومبر 2014 12:09

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) امریکہ میں ایک شخص ایبولاوائرس کی وجہ سے دم توڑ گیا ۔ دنیا بھر میں ایبولا سے مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار سے زائد ہو گئی ۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست نیبراسکا کے میڈیکل یونیورسٹی سینٹر کے ڈائریکٹر کے مطابق امریکی ڈاکٹر مارٹن سالیا افریقی ملک سیرلیالون میں ابولا کے مریضوں کے علاج کے دوران بیمار ہوگئے تھے اور یہاں پہنچے تو ان کے گردوں نے کام کرنا چھوڑدیا تھا۔امریکی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر مارٹن کوبچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔امریکی ڈاکٹر سے پہلے اسی سینٹرمیں ابولا کے دو مریض ہلاک چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :