میرپور کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدمات اٹھائیں گے‘شہر میں صحت وصفائی کے حوالے سے ملازمین اپنا قبلہ درست کریں

ایڈ منسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن چوہدری سلطان کی مسلم لیگ (ن) کے وفد سے بات چیت

منگل 18 نومبر 2014 15:09

میرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) ایڈ منسٹر یٹر میونسپل کارپوریشن چوہدری سلطان نے کہا ہے کہ میرپور شہر کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدمات اٹھائیں گئے میرپور شہر میں صحت وصفائی کے حوالے سے ملازمین اپنا قبلہ درست کریں اور میرپور شہر کو صاف ستھرا بنائیں میرپور کے عوام نے بہت پیار دیا اور اپنے تعاون کی یقین دھانی کروائی جس کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

وہ منگل کو مسلم لیگ (ن) کے وفد ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اورنگزیب مغل نے کہا کہ میرپور شہر بے شمار مشکلات کا شکار ہے بن خر مان میں صحت صفائی کے حوالے سے میونسپل کارپوریشن اپنا کردارادا کرئے بن خر ماں میرپور کا سب سے بڑا سیکٹر ہے جہاں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں سیوریج سسٹم کی بحالی کیلئے میونسپل کارپوریشن اپنا بھرپور کردارادا کرئیہم بھرپور تعاون کریں گئے اس موقع پر ایڈ منسٹر یٹر چوہدری سلطان محمود نے مسلم لیگ ن کے رہنما اورنگزیب مغل کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :