پارا چنار ، پولیو مہم کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوگئی

منگل 18 نومبر 2014 19:06

پارا چنار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) پارا چنار میں پولیو مہم کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ خیبر پختونخواہ خصوصاً قبائلی علاقہ جات میں پارا چنار واحد علاقہ ہے جسے پولیو فری زون قرار دیا گیا ہے۔ اپر کرم ایجنسی کی کل آبادی 297371 ہے جن میں 50533 پانچ سال سے کم عمر بچے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیو مہم میں 204 ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ 165 موبائل ٹیمیں بھی اس مہم شریک تھیں۔ پولیو ٹیموں نے اپنا ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے 50533 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ ایجنسی سرجن ڈاکٹر معین بیگم کے مطابق ان ٹیموں نے گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلائے۔ اس دوران عوام نے پولیو ٹیموں کیساتھ بھرپور تعاون کیا اور عوام ہی کی وجہ سے ہمارا علاقہ پولیو فری زون قرار دیا گیا جو ایک خوش آئند بات ہے

متعلقہ عنوان :