گلگت ‘ ہوپر نگر میں سول ہسپتال سے ویکسینیشن عملہ گزشتہ4ماہ سے غائب، 25ہزار کی آبادی میں پولیو پھیلنے کا خدشہ

منگل 18 نومبر 2014 20:14

گلگت(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) ہوپر نگر میں سول ہسپتال سے ویکسینیشن عملہ گزشتہ4ماہ سے غائب، 25ہزار کی آبادی میں پولیو پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت ہنزہ نگر لمبی تان کر سو گئی عوام موسمی بیماریوں کے رحم و کرم پر ہیں وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری صورتحال کا نوٹس لیں ہوپر یوتھ آرگنائزیشن (ہائیو) کا مطالبہ، ہائیو کے رہنماؤں ، اکبر حسین،منظور حسین اور دیگر عہدیداروں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے ہوپر نگر کے7دیہاتوں کیلئے قائم واحد ہوپر سول ہسپتال میں موجود ویکسینیٹر اور دیگر حفاظتی ٹیکہ دینے والا عملہ گزشتہ 4ماہ سے غائب ہے اعلیٰ حکام کو بار بار یاد دہانیوں کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں بچوں کی موسمی بیماریوں نے رہی کسر بھی نکال دی ہے انہوں نے کہا کہ مزید تاخیر کی صورت میں ہوپر کے دیہاتوں میں پولیس اور دیگر مہلک بیماریاں پھیل سکتی ہیں انہوں نے وزیراعلیٰ ، چیف سیکریٹری اور سیکریٹری صحت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر متعلقہ عملہ اور ادویات کی دستیابی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر عوم احتجاج پر مجبور ہونگے۔

متعلقہ عنوان :