سکردو میں خون جمادینے والی سردی سے غریب اور متوسط طبقہ پریشان ‘سردیاں گزارنا غریب شہری کیلئے امتحان بن گیا،

مہنگائی اور سہولیات کا فقدان‘ ایل پی جی گیس کی قیمتو ں میں کمی کے باعث عوام کی قوت خرید جواب دے گئی

منگل 18 نومبر 2014 20:14

سکردو (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) سکردو میں پیشگی خون جمادینے والی سردی نے غریب اور متوسط طبقے کی پریشان کردی ہے۔ سردیاں گزارنا غریب شہری کے لئے امتحان بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایندھن کی ناقابل برداشت مہنگائی اور سہولیات کے فقدان نے سکردو میں عام شہریوں کے لئے سردیاں گزارنا ہی امتحان بنادیاہے۔

(جاری ہے)

ہینزم سوختنی کے نرخ اس قدر زیادہ ہیں کہ لوگ خریدنے سے قاصر ہیں جبکہ ایل پی جی سلینڈر کی قیمت بھی عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہیں۔

اس وقت سکردو میں منفی سات تک رات کو درجہ حرارت بھی گر جاتاہے اور شہریوں کے لئے ٹھنڈکے یہ ایام گزارنا بہت ہی جان جوکھوں کاکام بن گیاہے۔ واضح رہے کہ جنوری اور فروری میں سردی کی شدت مزید بڑھ جائیگی تب یہ مسائل بھی دوگنا بڑھ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :