ڈاکٹرزمحکمہ صحت میں اصلاحات اور بہتری سے متعلق ہماری نیت پر شک نہ کریں، ڈاکٹر ہمارے ہی بچے اور ہمارے وجود کا حصہ ہیں ،بہتری آئیگی تو غریب و امیر اور ڈاکٹروں سمیت سب کا بھلا ہو گا ، علاج و صحت کا موجودہ نظام عوام کی توقع پر پورا ا تر سکا اور نہ ہی خود ڈاکٹر اس سے مطمئن ہیں، صوبائی کابینہ نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وزارتی کمیٹی کی منظوری دی ہے جو مجوزہ ہیلتھ کیئر ریفامز ایکٹ پر ڈاکٹروں سے تفصیلی مشاورت کرے گی،ہم خود بھی اسکا حصہ ہیں ، وزارتی کمیٹی کو مشاورت کے بعد اپنی سفارشات ایک ہفتے کے اندر مرتب کرکے قانون سازی کا عمل شروع کرنے کا ٹاسک حوالے کیا گیا ہے،

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کاسمینار سے خطاب

منگل 18 نومبر 2014 20:43

پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء ) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے صوبے بھر کے ڈاکٹروں پر واضح کیا ہے کہ وہ محکمہ صحت میں اصلاحات اور بہتری سے متعلق ہماری نیت پر شک نہ کریں کیونکہ ڈاکٹر ہمارے ہی بچے اور ہمارے وجود کا حصہ ہیں بہتری آئیگی تو غریب و امیر اور ڈاکٹروں سمیت سب کا بھلا ہو گا کیونکہ علاج و صحت کا موجودہ نظام عوام کی توقع پر پورا ا تر سکا اور نہ ہی خود ڈاکٹر اس سے مطمئن ہیں صوبائی کابینہ نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وزارتی کمیٹی کی منظوری دی ہے جو مجوزہ ہیلتھ کیئر ریفامز ایکٹ پر ڈاکٹروں سے تفصیلی مشاورت کرے گی اور ہم خود بھی اسکا حصہ ہیں جبکہ وزارتی کمیٹی کو مشاورت کے بعد اپنی سفارشات ایک ہفتے کے اندر مرتب کرکے قانون سازی کا عمل شروع کرنے کا ٹاسک حوالے کیا گیا ہے وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہیلتھ کیئر ریفارمز سے متعلق سینئر ڈاکٹروں کے مشاورتی سمینار سے خطاب کر رہے تھے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان مہمان خصوصی تھے اور اسمیں صوبائی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر،صوبائی وزراء شاہرام خان ترکئی، مشتاق غنی ، مظفر سید، امتیاز شاہد قریشی ،علی امین گنڈا پور،شاہ فرمان ، محمدعاطف خان ،ایم پی ایز فضل الہی ،زرین ضیاء، ایم این اے انجینئر حامد الحق، تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری خالد مسعود، ہیلتھ ریفامز یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر جاوید ، کوآرڈنیٹر ڈاکٹر اعجاز احمداور امریکہ سے ڈاکٹر برکی اور انصاف ڈاکٹرز فورم کے عہدیدار وں نے بھی شرکت کی پرویز خٹک نے کہا کہ نظام کی تبدیلی اور اصلاحات عوام اور ڈاکٹروں سمیت ہم سب کی متفقہ آواز ہے کیونکہ اسی میں ہماری موجودہ اور آئندہ نسلوں کی فلاح اور بقاء مضمر ہے صوبائی حکومت کا فیصلہ ہے کہ وہ کسی بھی ادارے میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی اگر مداخلت کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو پھر ہماری کامیابی کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تااگر صحت کا نظام بہتر ہوا تو اس کا غریب کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور ہماری آئندہ نسلوں کو فائدہ ہو گا اب ہم نے مل جل کر اس نظام کو کامیاب بنانا ہے چاہے ہمیں وقتی طور پر قربانی ہی کیوں نہ دینی پڑے انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ صوبائی کابینہ کی مقرر کردہ وزارتی کمیٹی مشاورت کا عمل مکمل کرکے جلد ازجلد رپورٹ پیش کریگی اور ڈاکٹر برادری بھی اس ضمن میں کمیٹی سے بھر پورتعاون کرے گی تاکہ یہ عظیم کام وسیع تر قومی مفاد میں جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے قبل ازیں سینئر وزیر صحت شہرام خان ترکئی، محکمہ صحت کے ہیلتھ ریفارمز یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر جاوید اور کوآرڈنیٹر ڈاکٹر اعجاز احمد نے ہیلتھ ریفارمز کے خدو خال پر روشنی ڈالی اور ڈاکٹر برادری بالخصوص سینئر پروفیسر ز کو اپنے وسیع تجربے اور مشاہدات کی بنیاد پر تجاویز اور سفارشات دینے کی استدعا کی جبکہ اس موقع پر کئی سینئر ڈاکٹروں نے ہیلتھ ریفارمز پر اپنی سفارشات پیش کیں بعدازاں سینئر ڈاکٹروں نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے بانی منتظم ڈاکٹر برکی سے بھی اس ضمن میں الگ مشاورتی نشست بھی کی۔