پاکستان کی صرف 48فیصد آبادی کو صحت و صفائی کی سہولیات میسر ہیں، دیہی علاقوں میں 27فیصد گھرانے ٹوائلٹ کی سہولت سے ہی محروم ہیں،تحقیق

منگل 18 نومبر 2014 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء) یونیسف اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی حالیہ تحقیق کے مطابق پاکستان کی صرف 48فیصد آبادی کو صحت و صفائی کی سہولیات میسر ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں 27فیصد گھرانے ٹوائلٹ کی سہولت سے ہی محروم ہیں۔ دنیا بھر میں 2.5بلین افراد گندے ٹوائلٹس استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔1.1بلین افراد کھلے آسمان تلے حاجت پوری کرتے ہیں جن میں سے 43ملین صرف پاکستانی ہیں۔

یہ بات 19نومبر کو دنیا بھر میں ”ورلڈ ٹوائلٹ ڈے“ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے دوران صحافیوں کو بتائی گئی ۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ Domexپاکستان میں صحت وصفائی اور Germ-freeٹوائلٹس کا پیغام عام کر رہاہے۔پبلک ٹوائلٹس میں گندگی کے باعث ڈائریا، ہیضہ،Typhoid، Trachoma، اور Parasitic wormsجیسی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتاہے۔

(جاری ہے)

شہر کراچی میں تقریبا عوامی مقامات جیسے بازار، پولیس اسٹیشن، پلے گراؤنڈ، بس اسٹاپ اور پارکس میں پبلک ٹوائلٹس دستیاب نہیں ہوتے۔

اور اگر کہیں موجود ہو تو وہ گندگی کے باعث قابل استعمال نہیں ہوتا۔ Domex کا مشن صرف پبلک ٹوائلٹس کی صفائی ہی نہیں بلکہ انہیں 99فیصد جراثیم سے پاک رکھنا ہے۔Domex انتظامیہ کے مطابق پاکستان میں پبلک ٹوائلٹس کی صفائی اور مرمت کے لئے شروع کی جانی والی Domexکی ”Say No to Dirty Toilet“ کی مہم متحرک انداز میں چل کر رہی ہے۔اگست2014میں کراچی کے DHAاتوار بازار میں آٹھ ناقابل استعمال گندے ٹوائلٹس کی مرمت اور صفائی کر کے انہیں عوام کے لئے قابل استعمال بنایا گیا۔

تقریبا 50ہزارافراد ہر ہفتے اس اتوار بازار کا رخ کرتے ہیں جن میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہوتی ہے۔باقاعدگی سے بازار آنے والے افراد کی جانب سے Domexکو صحت و صفائی کے لئے یہ قدم اٹھانے پر نہایت مثبت رد عمل ملا۔ورلڈ ٹوائلٹ ڈے کے اس اہم موقع پر پاکستان میں پبلک ٹوائلٹس کو صاف اور Germ-freeرکھنے کے مشن کو آگے بڑھایا۔۔“#Idon'tLikeItDirty مہم کی اگلی کڑی میں کراچی کے چڑیا گھر کے ٹوائلٹس کو ٹارگٹ بنایا گیا۔

کراچی کا چڑیا گھر نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے اسکول کے بچوں اور فیملیز کے لئے ایک بہترین اور تاریخی تفریح گاہ ہے۔ چڑیا گھر آنے والوں میں سے اکثرافراد کی رسائی صاف اور مکمل استعمال کے قابل ٹوائلٹس تک نہیں ہوتی تھی۔Domexنے مرمت کرکے ٹوائلٹس کو صاف اور جراثیم سے پاک کیا تو چڑیا گھر آنے والوں کی جانب سے بھرپور پزیرائی ملی۔#

متعلقہ عنوان :