خاتون قیدی کی بچی کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر سپریم کورٹ کا نوٹس

بدھ 19 نومبر 2014 12:34

خاتون قیدی کی بچی کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر سپریم کورٹ کا نوٹس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر 2014ء) جسٹس اعجاز چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پولیو کے قطرے نہ پلانے کا نوٹس نصیبن بی بی کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران لیا۔ خاتون قیدی نصیبن بی بی نے عدالت کو بتایا کہ اس کی بیٹی سینٹرل جیل کراچی میں پولیو کے قطرے نہ پلانے کے باعث معذور ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس اعجاز چوہدری نے ریمارکس دیے کہ جیل میں قید خواتین کے بچوں کو پولیو قطروں سے کیوں محروم رکھا گیا۔ پولیو مہم کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے اس جانب توجہ کیوں نہ دی۔ بتایا جائے کہ ننھی سویرا کے معذور ہونے کا ذمہ دار کون ہے؟۔ اس مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کیا کاروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :