ایبولا وائرس مغربی افریقاسے بھارت پہنچ گیا،بھارتی میڈیا

بدھ 19 نومبر 2014 12:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) مہلک ایبولا وائرس مغربی افریقہ سے بھارت پہنچ گیا، وائرس کی تشخیص کے بعد لائبیریاسے آنے والے بھارتی شہری کا علاج شروع کردیاگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی ایئرپورٹ پہنچنے والا 26سال کا بھارتی شہری دس نومبر کو افریقی ملک لائبیریا میں ایبولاسے بیمارہوگیاتھا۔ جہاں اس کا علاج کیا گیا۔

علاج کے بعد ٹیسٹ کئے گئے اوان کو تندرست قرار دیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

نئی دہلی پہنچنے پرمتاثرہ شہری کوالگ کردیاگیا۔ جس کے بعدہنگامی طور پر دیگر ٹیسٹ کئے گئے۔جس سے معلوم ہواکہ نوجوان شخص میں ایبولا وائرس موجود ہے۔ بھارتی ڈاکٹرز کا کہناہے کہ مریض کو نوے روز کیلئے ایک کمرے میں بند کردیاگیاہے اور اس کاعلاج جاری ہے۔ ایبولاکے باعث دنیا کے آٹھ ممالک میں پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور نوہزار سے زائد بیمارہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :