پنجاب میں مزید 9 افراد ڈینگی کا شکار، مجموعی تعداد 1329 ہوگئی

بدھ 19 نومبر 2014 13:46

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے، رواں برس متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد1329 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 9افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن کو ہولی فیملی ہسپتال ،بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ، میو اور سروسز ہسپتال لاہور میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔

راوں برس ڈینگی وائرس سے راولپنڈی میں 1ہزار 107افراد متاثر ہوئے جبکہ لاہور سے 104اور شیخوپورہ سے 48افراد مرض کا شکار ہوچکے ہیں،رواں برس صوبے بھر میں مجموعی طور پرمتاثرہ افراد کی تعداد 1329تک پہنچ چکی ہے اورڈینگی وائرس سے متاثرہ تین افراد دم توڑچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :