تھر میں غذا کی قلت سے بچوں کی ہلاکت میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان محکمہ صحت سندھ

بدھ 19 نومبر 2014 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ مٹھی ضلع تھرپارکر میں بچوں کی ہونے والی اموات کا سبب غذائی قلت نہیں ہے بلکہ 2014میں ضلع میں 240بچوں کی اموات کا بڑا سبب پیدائش کے وقت کم وزن ہونا نمونیا اور سانس کی بیماریاں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اس سال یکم جنوری سے 17نومبر تک ضلع تھرپارکر میں ہونے والی 240اموات میں سے 221بچے شیر خوار تھے جبکہ 19بچوں کی عمر ایک سے پانچ سال کے درمیان تھی ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید بتایا کہ اکتوبر اور نومبر کے دوران 100بچوں کی ہلاکت کی خبر درست نہیں کیونکہ یکم اکتوبر سے 17نومبر کے درمیان 43 بچے ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 36شیر خوار اور 7 بچے ایک سے پانچ سال کے درمیان کی عمر کے تھے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اسپتالوں میں بچوں کی ہونے والی تمام اموات کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جاتا ہے جس کا کسی بھی وقت معائنہ کیا جاسکتا ہے۔ ترجمان نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ بچوں کی اموات کے اعداد و شمار محکمہ صحت سے تصدیق کرنے کے بعد جاری کرے تاکہ عوام کو حقائق سے آگاہ رکھا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :