موبائل ہیلتھ یونٹس خریدنے کیلئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی قائم،امپورٹڈ کے بجائے مقامی طور پر تیار کردہ موبائل ہیلتھ یونٹس خریدنے پر غور
بدھ 19 نومبر 2014 17:29
لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) پنجاب کے 6پسماندہ اضلاع میں مقامی سطح پر عوام کو علاج معالجہ اور تشخیص کی سہولیات فراہمی کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹس کے کامیاب تجربے کی روشنی میں مزید موبائل ہیلتھ یونٹس خریدنے کے لیے حکومت نے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں، حکومت امپورٹڈ اور مقامی طورپر تیار کردہ موبائل ہیلتھ یونٹس کا تقابلی جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گی جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے مختلف اداروں کے ماہرین پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 10دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے موبائل ہیلتھ یونٹس خریدنے کے لیے مختلف اداروں کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
اجلاس میں سیکرٹری صحت جواد رفیق ملک، بہاولپور سے رکن پنجاب اسمبلی قاضی عدنان فرید، میانوالی سے امانت علی خان شادی خیل، ڈی سی او میانوالی محمد خان رانجھا، محکمہ خزانہ، پی اینڈ ڈی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آرلاہور، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز اور دیگر متعلقہ اداروں کے سینئر افسران اور انجینئرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں موجودہ موبائل ہیلتھ یونٹس کی کارکردگی کے حوالے سے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اراکین اسمبلی نے موبائل ہیلتھ یونٹس کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا کہ یہ ایک بہترین تجربہ ہے جونہایت کامیاب رہا ہے اور دور دراز کے علاقوں کے لوگوں کو خصوصا سیلاب کے دنوں میں موقع پر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں بہت مدد ملی ہے تاہم ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اراکین اسمبلی نے مختلف تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں موبائل ہیلتھ یونٹس کی قیمت اور جاری اخراجات کو کم کرنے کارکردگی میں مزید اضافہ کرنے اور ایم ایچ یو کے ٹرالرز کے ڈیزائن میں تبدیل کرنے کے سلسلہ میں ماہرین نے اپنی رائے کا اظہار کیا تاکہ موبائل ہیلتھ یونٹ دیہی علاقوں کی گلیوں اور صحرائی علاقوں تک پہنچ سکے۔ اجلاس میں موبائل ہیلتھ یونٹس کے لیے لانگ وہیکلز مقامی طور پر تیار کروانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ موبائل ہیلتھ یونٹس میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا بلکہ ان سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور اضافے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں2سب کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ایک ٹیکنکل کمیٹی جبکہ دوسری سروسز پیکج پر کام کرے گی۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ حکومت نے رواں سال ایک ارب روپے موبائل ہیلتھ یونٹس کی خریداری کے لیے مختص کئے ہیں۔ تاہم حکومت کی کوشش ہے کہ اس خطیر رقم کا صحیح استعمال کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کے زیادہ سے زیادہ موبائل ہیلتھ یونٹس خریدے جائیں۔ اس مقصد کے لیے مقامی سطح پر خصوصی لانگ وہیکلز تیار کرانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جارہاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.