گھرکی ٹرسٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں ٹیڑھے پاؤں اور پانسٹی طریقہ علاج کے سلسلہ میں ورکشاپ کا انعقاد

بدھ 19 نومبر 2014 17:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء)گھرکی ٹرسٹ اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں کلب فٹ (ٹیڑھے پاؤں) اور پانسٹی طریقہ علاج کے سلسلہ میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس جس میں ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ آف سپائن سنٹر گھرکی ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز، انچارج آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کلج نیپوکا ہسپتال رومانیہ پروفیسر ڈاکٹر ڈینکوسمہ، پروفیسر امین چونائے انڈس ہسپتال کراچی، پروفیسر شہزاد جاوید، پروفیسر نعیم احمد، ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ پراجیکٹ نعیم گھرکی، پروفیسر اعجاز احمد، پروفیسر رضوان اکرم، پروفیسر عتیق الزمان، ڈاکٹر عبداللہ سمیت دیگر نے شرکت کی ورکشاپ میں ٹیڑھے پاؤں اور پانسٹی کے حوالے سے مریضوں کو چیک اپ کیا گیا اور پلستر کرتے ہوئے مریضوں کو علاج معالجہ کی ترکیب بھی بتائی گئی ۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر ڈینکوسمہ، پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز، پروفیسر امین چونائے نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غریب ملک ہونے کے باوجود گھرکی ہسپتال میں مریضوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے میں پیش رفت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹیڑھے پاؤں پانسٹی علاج ایسا طریقہ علاج ہے جس میں پیروں کی سرجری کیے بغیرانہیں پانچ سے سات پلستر کرتے ہوئے سیدھا کیا جا سکتا ہے جو ہر ہفتے کے بعد کیے جاتے ہیں اگر کیس شدید ہو تو پانسٹی طریقہ کے بعد ڈاکٹرز ٹناٹمی کا فیصلہ کرتا ہے اس قسم میں مریض کے پیروں کو سخت قسم کے جوتے پہنائے جاتے ہیں یہ بریسنگ بارشروع میں تین مہینوں میں روزانہ 23 گھنٹے پہنانا ہوتا ہے اس عمل سے پیروں کا دوبارہ ٹیڑھا ہونے سے بچانے کیلئے انتہائی ضروری ہوتا ہے ۔