کامو نکے ،محکمہ ہیلتھ کی غفلت ،مکھیوں مچھر وں کی بہتات سے بیماریاں پھیلنے لگیں، آوراہ کتو ں فوج ظفر مو ج، راہگیروں کیلئے درد سر بن گئے

بدھ 19 نومبر 2014 19:18

کامونکے (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) محکمہ ہیلتھ کی غفلت سے مکھیوں مچھر وں کی بہتات سے بیماریاں پھیلنے لگیں جبکہ آوراہ کتو ں فوج ظفر مو ج راہگیروں کیلئے درد سر بن گئے، بتایا گیا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی دن کے اوقات میں مکھیو ں رات کے وقت مچھر وں نے شہر یو ں کیلئے پر شانی کا با عث بن گئے ہی ہیں اور ماحول آلو دہ ہوگیا ، جس سے مختلف بیما ریاں جنم لینے لگی ہیں ، 3سال قبل مو سم کی تبدیلی کے ساتھ ٹی ایم اے کا عملہ شہر کے مختلف علاقوں میں سپر ے کر دیا کرتے تھے ، لکین 2010-11میں زہر یلی ادویا ت کا چھڑکا واور آوارہ کتو ں کو ٹکانے لگا نے کا کام محکمہ ہیلتھ کے سپر د کر دیا گیا جس کی عدم دلچسپی کے با عث گذشتہ تین سالوں سے کسی قسم کا سپر ے نہیں کیا جا رہا ، ٹی ایم اے کے سپرننڈنٹ رانا عبد الوحید نے بتایا کہ اگر محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ حکام ٹی ایم اے اور محکمہ ہیلتھ کی مشترکہ ٹیم بنا کر مکھیو ں مچھروں پر سپر ے اور کتو ں کی تلفی کیلئے کام کر یں تو اس سے شہریو ں ریلیف ملے گا ، اس سلسلہ میں ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر غلام مر تضیٰ افغانی نے کہا کہ جب بھی حکومت آرڈر کر تی ہے ہم اس پر عمل کر تے ہو ئے سپر ے کر دیتے ہیں آجکل سپر ے کا موسم نہیں اور زہر مکھیو ں مچھر وں پر اثر نہیں کر تا ، آوارہ کتو ں کے با رے میں ڈاکٹر افغانی نے کہا کہ ہمار ے پا س 60کیپسول ہیں جس سے آوار ہ کتو ں کو مارنے عمل شروع کر رکھا ہے

متعلقہ عنوان :