وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میں دوران علاج آٹھ نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کا نوٹس، اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل

بدھ 19 نومبر 2014 19:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودہا میں دوران علاج آٹھ نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ انکوائری کمیٹی کے کنوینر ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ سروسزہیڈکوارٹر لاہور ڈاکٹر محمد جمیل ہوں گے جبکہ ممبران میں سروسز ہسپتال لاہو رکے پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں اقبال ‘ ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ صحت پنجاب ڈاکٹر محسن محمود سرور اور سیکشن آفیسر محکمہ صحت مظہر محمود شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

انکوائری کمیٹی سول ہسپتال سرگودہا کا دورہ کر کے بچوں کے ہسپتال میں داخلہ ‘ علاج بچہ وارڈ میں نصب الات بچوں کے علاج میں شریک میڈیکل ودیگر عملہ کے ریکارڈ کا معائنہ کریں گی اور اصل محرکات اور نااہلی دکھانے والے افراد کا تعین کر کے اگلے 48 گھنٹوں کے اندر رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کرے گی ۔ دریں اثنا ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان نے کہاکہ آٹھ بچوں میں سے چھ بچوں کی پیدائش قبل از وقت جبکہ دو کا وزن انتہائی کم تھا جن میں ایک کا وزن صرف 1.3 کلو گرام تھا ۔ ان بچوں کی پیدائش ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نہیں ہوئی بلکہ پیدائش کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال لایاگیا تھا اور بچوں کی ہلاکت قبل از وقت ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :