وزیراعلیٰ شہبازشریف سے ڈیفڈ کے کنٹری ہیڈ رچرڈ منٹگمری کی ملاقات، ڈیفڈ کے تعاون سے جاری پروگرام پر بات چیت ،

ڈیفڈ کے تعاون سے تعلیم ، صحت کے شعبوں میں اصلاحات لارہے ہیں ، سکل ڈویلپمنٹ کا پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے ،شہبازشریف، پنجاب حکومت نے شہبازشریف کی قیادت میں تعلیم اور صحت کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے‘رچرڈ منٹگمری

بدھ 19 نومبر 2014 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے بد ھ کے روز یہاں برطانیہ کے ترقی کے ادارے ڈیفڈ کے کنٹری ہیڈ رچرڈ منٹگمری نے ملاقات کی ، ملاقات میں ڈیفڈ کے تعاون سے پنجاب میں جاری سکل ڈویلپمنٹ ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جاری پروگرام پر بات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جامع اصلاحات لارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے لئے ڈیفڈ کا تعاون لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے ڈیفڈ کے اشتراک سے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے ۔سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمندافرادی قوت تیارکی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ کے تحت صحت عامہ کی سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہاہے ۔رچرڈ منٹگمری نے کہاکہ پنجاب حکومت نے شہبازشریف کی قیادت میں تعلیم اور صحت کے میدان میں نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔

متعلقہ عنوان :