Live Updates

تحریک انصاف غریب ،مظلوم کی آواز بن کر طبقاتی ،وڈیرہ ،جاگیردارانہ نظام کیخلاف جہاد کرکے جیت کی جانب گامزن ہے،جمشید دستی

بدھ 19 نومبر 2014 23:20

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کے پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ سے آزاد رکن جمشید دستی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اب ایک غریب اور مظلوم کی آواز بن کر طبقاتی وڈیرہ دارانہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف جہاد کرکے جیت کی جانب گامزن ہے ۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی انتھک محنت لاتعداد قربانیوں نے پاکستان کے عوام میں شعور پیدا کرکے ان کے اندر اپنے حقوق حاصل کرنے کا جذبہ پیدا کرکے حقوق سے محروم کئے گئے قوموں کو حق دلانے کا عزم لیکر میدان میں موجود ہیں اور وہ وقت دور نہیں ۔

یہ بات انہوں نے بدھ کو پاکستان تحریک انصاف آئی ایس ایف کے زیر اہتمام سائنس کالج میں منعقدہ ایک عظیم الشان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم عمران خان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک نئے اور کامیاب پاکستان کی بنیاد رکھیں گے ۔

(جاری ہے)

آج مجھے بہت فخر محسوس ہورہا ہے کہ آج میں آئی ایس ایف کے لشکر کے اندر جذبہ اور جنون دیکھ رہا ہوں اور ساتھ ہی ساتھ تکلیف اور دکھ بھی ہے کہ بلوچستان کے عوام کو ہمیشہ قوم پرستی اور مذہب کے نام پر بیوقو ف بنا کر غلام بنایا گیا بلوچستان کی نمائندگی کرنیوالے ووٹ لیکر بعد میں اپنی عیش وعشرت میں ایسے گم ہوجاتے ہیں کہ انہیں اپنے صوبے کا نام تک یاد نہیں رہتا لیکن قائد انقلاب عمران خان نے شعور کی منزلیں طے کرتے ہوئے سونامی کو بلوچستان کے گھر گھر تک پہنچادیا ہے اور عوام پی ٹی آئی کے شانہ بشانہ اس جابر کرپٹ نظام اور چور دروازے اور دھاندلی سے آئے ہوئے حکمرانوں کے احتساب کیلئے اٹھ کھڑی ہوئی ہے مقررین میں ہاشم خان پانیزئی ،نوابزادہ شریف جوگیزئی ،سردار آصف ترین ،بابر خان درانی ،فیصل دہوار ،عظیم کاکڑ ،اے ڈی شیخ ،نور محمد لونی ،نصیر الدین ،ندیم خان ،نوروز بگٹی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف بندوق کی جگہ قلم اور دھماکے کی جگہ کتاب دیگی اور نفرت کی جگہ محبت اور ناکامی کی جگہ کامیابی کی نوید سنائے گی اور ایک معاشرے کی تشکیل دے گی جس میں میرٹ پر فیصلے ہوکر ایک صاف وشفاف اور کامیاب پاکستان کی عکاسی کرتی ہوگی مقررین نے قومی اسمبلی کے ممبر جمشیددستی اور صوبائی صدر داؤد شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے طالبعلموں میں تبدیلی کی روح پھونک دی ہے اور آج ہزاروں کی تعداد میں موجود طالبعلم اس بات کی دلیل ہے کہ تحریک انصاف بلوچستان کے عوام کی حقیقی آواز بن چکی ہے تحریک انصاف بلوچستان نے جمشید دستی کیلئے خصوصی دعوت کی جس میں قبائلی معتبرین اور معززین نے شرکت کی ۔

اور پاکستان تحریک انصاف شمولیت کرنے کی حامی بھرلی اور جمشید دستی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جمشید دستی فقط ایک نام ہے ایک غریب مظلوم ،بے سہارا ہر شخص کا ساتھی ہے اور انہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ۔بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران نے ریلی کی شکل میں جمشید دستی کو رخصت کیا ۔دریں اثناء رکن قومی اسمبلی جمشید دستی بدھ کی رات کو بذریعہ طیارہ کوئٹہ سے ملتان روانہ ہوگئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات