شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال سرگودھا میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس

بدھ 19 نومبر 2014 23:24

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 19نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈ سٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سرگودھا میں نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ کی انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کا تعین کر کے غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعہ کی انکوائری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جس نے سرگودھا جا کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :