سندھ وزیر برائے جیل خانہ جات‘ انسداد بدعنوانی اور معدنیات ومعدنی ترقی نے قیدی خاتون کی بچی کو پولیو ویکسین نہ ملنے کے سبب مرض سے متاثر ہونے کی خبر پر آئی جی جیل خانہ جات سندھ سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 20 نومبر 2014 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) سندھ کے وزیر برائے جیل خانہ جات‘ انسداد بدعنوانی اور معدنیات ومعدنی ترقی منظور حسین وسان نے قیدی خاتون کی بچی کو پولیو ویکسین نہ ملنے کے سبب مرض سے متاثر ہونے کی خبر پر آئی جی جیل خانہ جات سندھ سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے اور ہدایات دی ہیں کہ سندھ کی تمام جیلوں میں قید خواتین کے ساتھ رہنے والے بچوں کی پولیو اور دیگر امراض کی باقاعدگی کے ساتھ ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں متعلقہ محکموں کے ساتھ مربوط رابطے کے ساتھ جیلوں میں موجود بچوں کی پولیو ویکسنیشن کے کورس کو مکمل کرنے کے بعد رپورٹ سے آگاہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر منظور حسین وسان نے متنبہ کیا کہ قیدی خواتین کے ساتھ رہنے والے بچوں کو پولیو اور دیگر امراض کی ویکسنیسن میں کسی قسم کی کوتاہی پائے جانے پر متعلقہ ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے جیل حکام کو واضح ہدایات دی ہیں کہ قیدی خواتین کے بچوں کی پولیو ویکسنیشن کو اہم قومی فریضہ سمجھ کر مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :