سندھ ہائی کورٹ :عوامی مقامات پر تمباکو نوشی اور شیشے کے استعمال کے خلاف درخواست پرصوبائی چیف سیکریٹریز سے جواب طلب

جمعرات 20 نومبر 2014 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) سندھ ہائیکورٹ نے عوامی مقامات پر تمباکو نوشی اور شیشے کے استعمال کے خلاف درخواست پرصوبائی چیف سیکریٹریز ،وفاقی وزارت قانون،محکمہ صحت،ہائر ایجوکیشن سمیت مدعا علیہان سے 10دسمبر تک جواب طلب کرلیا ۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس مقبول باقر نے ڈاکٹر جاوید اختر کے خط کو آئینی پٹیشن میں تبدیل کیا تھا۔

(جاری ہے)

درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ 2002 کے قوانین کے تحت عوامی مقامات پر تمباکو نوشی اور شیشہ پینے پر پابندی ہے لیکن ملک بھر میں تمباکو نوشی اور شیشہ پینے کارجحان بڑھ رہاہے،جس کے باعث ہر سال پاکستان میں ایک لاکھ افراد موت کا شکار ہورہے ہیں۔عدالت نے درخواست پرصوبائی چیف سیکریٹریز ،وفاقی وزارت قانون،محکمہ صحت،ہائر ایجوکیشن سمیت مدعا علیہان سے 10دسمبر تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :