سندھ کی شوگر ملز میں کرشنگ کا باقاعدہ آغاز نہ ہو سکا

جمعرات 20 نومبر 2014 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) سندھ کی شوگر ملز میں اب تک صر ف دو شوگر ملز میں کرشنگ کا آغاز کیا جاسکا ہے جسکے سبب گنے کے کاشتکار پریشانی میں مبتلا ہیں۔شوگر ڈیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق سندھ کی 29 شوگر ملز میں سے اب تک صرف دو ملز نے کرشنگ کاآغاز کیا ہے جبکہ تمام شوگر ملز میں کراشنگ کا آغاز 15 نومبر سے شروع ہوجانا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ کرشنگ کا سلسلہ شروع نہ ہونے کے سبب کاشتکاروں کوبھی پریشانی کا سامنا ہے کہ کہیں گنا سوکھ نہ جائے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا کہ سندھ کی تمام ملز آئندہ 3 سے چار روز میں کرشنگ کا باقاعدہ آغازکردیں گی جس سے کچھ ہی روز میں نئی چینی مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔ چینی کی موجودہ قیمتوں کے حوالے سے بات کی جائے توکراچی میں ریٹیل سطح پر چینی 54 روپے ،ہول سیل سطح پر 51 روپے 50 پیسے کی سطح پر فروخت ہورہی ہے جب چینی کی ایکس مل قیمت 50 روپے کلو ہے۔

متعلقہ عنوان :