خیبر پختونخوا حکومت کا محکمہ صحت کی سفارشات کی روشنی میں گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی کے باوجوڈ ڈیوٹی نہ کرنے والے 111ڈاکٹروں کی تنزلی ، معطلی اور ان کے خلاف مزید کاروائی کا فیصلہ

جمعرات 20 نومبر 2014 17:46

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 20نومبر 2014ء) خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ صحت کی سفارشات کی روشنی میں گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی کے باوجوڈ ڈیوٹی نہ کرنے والے 111ڈاکٹروں کی تنزلی ، معطلی اور ان کے خلاف مزید کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو اس ضمن میں سمری ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ مہینے گریڈ اٹھارہ سے گریڈ انیس میں ترقی پانے والے 111ڈاکٹروں کے تبادلے بھی کئے گئے تھے تاہم یہ ڈاکٹرز ترقیوں کے باوجود اپنے نئے عہدے پر ڈیوٹیاں نہیں دے رہے ہیں اور پرانے عہدے بھی نہیں چھوڑ رہے ہیں لہذ ا ان کے خلاف کاروائی کی جائے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے محکمہ صحت کی سمری پر سخت ریمارکس لکھ کر واپس کردیئے ہیں ۔

جس کے بعدان ڈاکٹروں کے خلاف مزید کاروائی شروع کر دی جائیگی ان کی تنزلی ، معطلی وغیرہ کے حوالے سے نوٹسز کل سے جاری کر دیئے جائینگے ۔ #/s#