چین،ہسپتال کے ملازم نے چاقوؤں کے وار کرکے چھ نرسوں اور ایک معاون کو ہلاک کردیا

جمعرات 20 نومبر 2014 19:52

چین،ہسپتال کے ملازم نے چاقوؤں کے وار کرکے چھ نرسوں اور ایک معاون کو ..

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) ایک چینی ہسپتال میں جمعرات کو خواتین ملازمین کی خوابگاہ میں عملے کے ایک رکن نے چاقوؤں کے وار کرکے چھ نرسوں اور ایک معاون کو ہلاک کردیا،یہ بات سرکاری میڈیا نے بتائی۔سرکاری خبررساں ایجنسی زینہوا نے کہا ہے کہ شمالی صوبہ ہیبائی کے ساحلی قصبے بائیڈائی میں حملہ کرنے والے شخص نے پولیس کو بتایاکہ وہ ایک عرصے سے ذہنی مریض رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری نشریاتی ادارے چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن(سی سی ٹی وی) کے مطابق مشتبہ شخص کا نام لی زیولانگ ہے اور اس کی عمر تقریباً27سال ہے اور پولیس نے اس کو حراست میں لے رکھا ہے۔ایک آن لائن پوسٹ پر بتایا گیا ہے کہ حملہ بیڈائی میں 281ہسپتال میں خواتین عملے کی خواب گاہ میں جمعرات کو علی الصبح کیا گیا اور ایک اور نرس زخمی ہوگئی ہے۔چینی ہسپتالوں میں پرتشدد حملوں کا تسلسل دیکھا گیا ہے،تاہم ان میں سے زیادہ تر حملے اکثر مشتعل مریضوں کی جانب سے طبی عملے پر کئے جاتے ہیں۔اپریل میں ایک45سالہ مشتعل شخص نے مشرقی صوبہ جیانگ سو میں ڈاکٹر پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا تھا،اس سے تین ماہ قبل پڑوسی صوبہ ژی جیانگ میں کان،ناک اور گلے کے سپیشلسٹ کو قتل کرنے والے شخص کو سزائے موت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :