فیصل آباد،جعلی زرعی ادویات فروخت کر نے والے 2افراد کو صارف عدالت نے 5لاکھ روپے جرمانے کے سزا کا حکم سنا دیا

جمعرات 20 نومبر 2014 19:55

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) دھوکہ دہی اور فراڈ سے سادہ لوح افراد کو پھانس کر جعلی زرعی ادویات فروخت کر نے والے 2افراد کو صارف عدالت نے 5لاکھ روپے جرمانے کے سزا کا حکم دے دیا ، اسغاثہ کے مطابق فوزیل ایگرو کیمیکلز کے چیف ایگزیکٹو چوہدری فوزیل منیر اور مارکیٹنگ منیجر سیف الرحمان نے 80ج ب کے رہائشی قمر عباس کو گندم کی فصل بڑھانے میں مدد دینے والی زرعی ادویات فروخت کی تھیں اور ایگریمنٹ کیا تھا کہ گندم کی فی ایکڑ فیصل میں کم از کم 20من کا اضافہ ہو گیا لیکن نتیجہ اس کے بر عکس نکلا اور کاشت کار قمر عباس کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا جس پر اس نے حارف عدالت نے رجوع کر لیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ صابر سلطان نے گیس کی سماعت کے دوران جرم ثابت ہونے پر کمپنی مالک فوزیل اور مارکیٹنگ منیجر سیف الرحمن کو 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :