فیصل آباد و، بوگس میڈیکل لائسنس کے حامل اور جعلی ادویات فروخت کرنے کے مقدمات میں ملوث دو خواتین سمیت تیئس عطائی ڈاکٹروں کو مجموعی طور پر چارلاکھ انتیس ہزار روپے جرمانہ

جمعرات 20 نومبر 2014 20:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) فیصل آباد و سرگودھا ڈویژن کی ڈرگ کورٹ کے چیئر مین محمد ارشد قیوم نے بوگس میڈیکل لائسنس کے حامل اور جعلی ادویات فروخت کرنے کے مقدمات میں ملوث دو خواتین سمیت تیئس عطائی ڈاکٹروں کو مجموعی طور پر چارلاکھ انتیس ہزار روپے جرمانہ ہے ‘عدالت نے سرگودھا کے رہائشی رضوان انور بھٹی کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے جرمانہ اور ایک سال سزا‘عتیق الرحمن کو تیس ہزار ایک سال سزا ‘کمالیہ کے محمد اشرف کو بیس ہزار روپے اور ایک سال سزا‘فیصل آباد کے اصغر علی کو پچاس ہزار روپے جرمانہ اور ایک سال سزا کا حکم سنایا گیا ہے جبکہ سرگودھا کے فیاض احمد کو بیس ہزار روپے ‘امان الله کو پندرہ ہزار روپے ‘فیصل آباد کے ارشد کو بیس ہزار روپے جرمانہ ‘بھوانہ کے سرفراز کو پندرہ ہزار‘الله دتہ کو پندرہ ہزار نو شیر کو پندرہ ہزار‘رخسانہ ظہور کو دس ہزار روپے ‘بابر علی اور غلام یٰسین کو دس دس ہزار روپے جرمانہ ‘کمالیہ کی مہناز کو پندرہ ہزار اور محمد اسلم کو دس ہزار روپے ‘احمد پور سیال کے محمد آصف کو سترہ ہزار روپے ‘گلزار حسین کو دس ہزار روپے ‘گوجرہ کے محمد امیر اور نوید احمد کو دس دس ہزار روپے اور محمد ندیم کو دو ہزار روپے جرمانہ ‘ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عقیل اسماعیل کو پندرہ ہزار روپے اور گوجرانوالہ کے اختر حسین کو دس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا حکم سنایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :