ملک میں پولیو کے چار نئے کیسز سامنے آ گئے ، مجموعی تعداد 257 ہوگئی

جمعرات 20 نومبر 2014 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) ملک میں پولیو کے چار نئے کیس سامنے آنے کے بعد رواں سال تصدیق ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 257 ہوگئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں پولیو کے چار نئے کیس سامنے آئے ہیں جن میں سے ایک کیس فاٹا کے علاقے جنوبی وزیرستان اور تین پشاور میں تصدیق ہوئے ہیں جس کے بعد فاٹا میں پولیوکیسوں کی تعداد 162‘ خیبر پختونخواہ میں 54‘ سندھ 26‘ بلوچستان 12 اور پنجاب میں 3 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں رواں سال تصدیق ہونے والے کیسوں کی تعداد 251 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :