باب وولمر کی موت طبعی ثابت ہونے سے عالمی کرکٹ الزامات سے بری ہوگئی۔ لارڈ پاول

بدھ 13 جون 2007 13:06

لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار13 جون 2007) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ لارڈ پاول کنڈن نے کہا ہے کہ باب وولمر کی موت طبعی ثابت ہونے سے عالمی کرکٹ الزامات سے بری الذمہ ہوگئی ہے جو کہ ان کی موت کے حوالے سے کرپشن اور میچ فکسنگ کے الزامات میں گھر چکی تھی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ جمیکن پولیس کی جانب سے باب وولمر کی موت کو طبعی قرار دینے سے دنیا بھر میں کرکٹ کا امیج بہتر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ آج کی عالمی کرکٹ میچ فکسنگ اور کرپشن جیسے عناصر سے پاک ہے۔ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ لارڈ پاول کنڈن نے کہا کہ جن لوگوں نے باب وولمر کی موت کو کرپشن اور میچ فکسنگ سے منسوب کیا ان کا احتساب ہونا چاہئے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جس کے تحت سزا تجویز کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یا تو الزام کو ثابت کیا جائے یا پھر خاموشی اختیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سچائی ثابت ہوئی جس سے آئی سی سی کی جانب سے کرکٹ کو ان عناصر سے پاک کرنے کی کوششوں کو تقویت ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :