سیرالیون میں ایبولا کے 500 نئے کیسز رپورٹ،عالمی ادارہ صحت

جمعہ 21 نومبر 2014 14:31

لندن/ واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء)مغربی افریقی ملک سیرالیون میں ایبولا کے 500نئے کیسز سامنے آگئے، دوسری جانب امریکی افواج کو ایبولا کے مریضوں اور خون کے نمونوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل نہ کرنے کی احکامات دے دیے گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ ہفتے سیرالیون میں ایبولا وائرس کے مزید 500 سو کیسز سامنے آئے ہیں۔

وائرس کا شکار افراد کی تعداد 15 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ پانچ ہزار سے زائد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پینٹاگون کی جانب سے لائبیریا میں تعینات امریکی افواج کو ایبولا کے مریضوں اور ان کے خون کے نمونوں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل نہ کرنے کی احکامات دیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی امریکی فوجی مشن کو ایبولا کے مریضوں سے براہ راست نہ ملنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں تاکہ فوجیوں کو اس وائرس کے حملے سے بچایا جاسکے۔ لائبیریا میں ساڑھے تئیس سو امریکی فوجی تعینات ہیں جن کا کام ہسپتالوں کی تعمیر اور طبی عملے کی تربیت میں مدد فراہم کرنا ہے۔