عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو دسمبر 2015 تک پولیو وائرس کے خاتمے کی ڈ یڈ لا ئن دیدی
جمعہ 21 نومبر 2014 14:35
اسلا م آ با د ، کرا چی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) عالمی ادارہ صحت نے حکومت پاکستان کو 2015 دسمبر تک پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف دیدیا اور کہا ہے کہ کراچی میں پولیو وائرس نے تباہی پھیلارکھی ہے لہذا کراچی میں خصوصی مہم جاری رکھی جائے اور مطلوبہ ہدف کو ہرحال میں مکمل کیا جائے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان نے پولیو پر جلد قابو نہ پایا تو بیرون ممالک جانیوالے پاکستانیوں کی مشین کے ذریعے اسکریننگ کی جائیگی جس میں معلوم کیا جاسکے گا کہ پاکستانیوں کے جسم میں پولیو وائرس موجود تو نہیں۔
مشین کی اسکریننگ میں پولیووائرس کی تصدیق کے بعد پاکستانی کو واپس بھیج دیاجائے گاجوملک اورعوام کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔(جاری ہے)
کراچی میں رواں سال کے دوران 24پولیو کیسوں کی تصدیق کے بعدعالمی اداروں نے حکومت سندھ کومتنبہ کیاہے کہ کراچی اور سندھ سے آئندہ سال پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف مکمل کیا جائے بصورت دیگردنیابھر میں بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی مشین کے ذریعے اسکریننگ کی جائے گی۔
اس صورتحال پرحکومت پاکستان نے چاروں صوبائی حکومتوں کوخصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ اپنے اپنے صوبوں میں پولیووائرس کے خاتمے کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،حکومت سندھ نے کراچی میں پولیووائرس کی تباہی کودیکھتے ہوئے16دسمبر سے21دسمبر چلائی جانے والی خصوصی پولیومہم کے دوران پولیو انجکشن لگانے کا فیصلہ کیا ہے اورکہا ہے کہ مہم میں پولیس اوررینجرز بھی تعینات کی جائیگی اور جس یونین کونسل میں مہم شروع کی جائے گی اس علاقے کا ایک رات قبل حصار بھی کیا جائیگا اور رات گئے اس علاقے کی مانیٹرنگ بھی جارہی رکھی جائے گی تاکہ اگلے روز پولیو انجکشن مہم مکمل کامیاب بنائی جاسکے۔دوسری جانب حکومت سندھ نے جیل میں ایک بچے کو پولیو وائرس لاحق ہونے کے بعدصوبے کی خواتین جیلوں میں بھی ویکسینشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ماہرین کی ٹیم بھی تشکیل دی گئی جو جلد ہی سروے مکمل کرکے بچوں کو پولیو وائرس سے بچاوکی ویکسین دے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی شہری نے اونٹ کو 500 ریال کا نوٹ بطورعیدی کھلا دیا
-
سعودی خاتون کو گاڑی سے کچلنے والے شہری کو سزائے موت
-
اسکول میں نمازپڑھنے کی اجازت کا معاملہ ، برٹش مسلم طالبہ ہائیکورٹ میں کیس ہارگئی
-
جنوبی لبنان سے شمالی اسرائیل کی طرف 6 میزائل فائر
-
امریکی یونیورسٹی نے ذہین ترین مسلمان طالبہ کی تقریر منسوخ کردی
-
اسرائیل سے معاہدہ ختم کرنے کیلئے گوگل ملازمین کا احتجاج، متعدد گرفتار
-
کینیڈا، حکومت کا پہلی بار حلال مارٹیگیج کا جائزہ لینے کا فیصلہ
-
یو اے ای میں نظام زندگی مفلوج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل
-
دبئی میں طوفانی بارشوں نے 75 سال کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ایرانی سفارتخانے پرحملہ ویانا کنونشن کی خلاف ورزی تھی، ترک صدر
-
اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے ایران کو روکا جائے، اسرائیل
-
اسرائیل کے کسی نئی حملے کا سکینڈز میں جواب دیں گے، ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.