تیس نومبر پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس جوش وجذبے کے تحت ملک بھر میں بنایا جائیگا ‘شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور ملک پر مسلط آمریت پسند حکمرانوں سے ملک اور قوم کو نجات دلانے کیلئے جدوجہد شروع کی

پیپلز پارٹی کے بانی لیڈر اور آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق وزیر صحت سردار محمد اصغرآفندی کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 21 نومبر 2014 14:53

عباسپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) پیپلز پارٹی کے بانی لیڈر اور آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق وزیر صحت سردار محمد اصغر افندی نے کہا ہے کہ تیس نومبر پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس جوش وجذبے کے تحت ملک بھر میں بنایا جائیگا ‘شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور ملک پر مسلط آمریت پسند حکمرانوں سے ملک اور قوم کو نجات دلانے کیلئے جدوجہد شروع کی ۔

اور پاکستان میں شہید زوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں پہلی دفعہ جمہوری حکومت قائم ہوئی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد مسئلہ کشمیر کے حل پر رکھی مملکت پاکستان کو ایک مکمل آئین دیا آزاد عدلیہ کا قیام عمل میں آیا اور پاکستان میں ایٹمی ٹیکنالوجی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے دلوائی اور مملکت پاکستان کے وقار کو دنیا بھر میں بلند اور اجاگر کیا ۔

(جاری ہے)

اور کشمیریوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کیلئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کیا ۔پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار اور ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جس میں تمام قبائل تمام برادریاں شامل ہیں یہ خالصتا نظریاتی اور جمہوریت پسند اور عوامی حقوق کی ترجمان جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں مضبوط سے مضبوط تر ہیں ۔وہ جمعہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید بے نظیر بھٹو شہدائے پیپلز پارٹی کی جماعت ہے جنہوں نے ملک میں جموریت کی بحالی کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دی قائدین پیپلز پارٹی وکارکنان پیپلز پارٹی اپنے شہدا کے بتلائے ہو ئے راستے پر چل کر ملک کے دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کی تعمیرو ترقی اور ملک میں مضبوط جمہوری نظام حکومت کے قیام کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گئے اور شہدا پیپلز پارٹی کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گئے ۔

ساردار محمد اصغر افندی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر سکتی ہے ۔کارکنان پیپلز پارٹی شہید زوالفقار علی بھٹو کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور شہدا کے بتائے ہوئے راستے پر چل کر پیپلز پارٹی کو مضبوط اور منظم کریں ۔تا کہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہو اور عوام میں خوشحالی ہو ۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ حلقہ نمبر عباسپور میں پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس انتہائی جوش وجذبے کے ساتھ بنائیں ۔