کوئٹہ، متعدی امراض سے بچاؤ کے سلسلے میں'' ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات '' کی خصوصی مہم کا انعقا د

جمعہ 21 نومبر 2014 15:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) اسسٹنٹ کمشنر سٹی طارق مینگل کے زیر صدارت کوئٹہ میں بچوں کو متعدی امراض سے بچاؤ کے سلسلے میں'' ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات '' کی خصوصی مہم کے حوالے انتظامات اور دیگرامور پر اجلاس ہوا ۔اجلاس میں میجراسد غزہ بند اسکاؤٹس،ڈی ایس پی بلوچستان کانسٹبلریواحد شاہ ، ایس پی صدر محمود احمد نوتیزئی ،کوارڈینٹر ڈبلیو ایچ اؤ عامر رئیسانی ،نمائندہ این سٹاپ ڈاکٹرسمیع اللہ، انچارج ڈی پی سی آر ڈاکٹراحمد ایوب ،اسسٹنٹ ڈی پی سی آر نوید احمددیگر ادارؤں کے نمائندے اور آفیسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ کوئٹہ میں بچوں کو متعدی امراض سے بچاؤ کے سلسلے میں حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصو صی مہم 24نومبر سے 30نومبر تک جاری رہے گی جس میں کوئٹہ کے 18یونین کونسلز میں بنیادی مراکز صحت اورخصوصی پوائنٹس پر 209ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو بچوں کو متعدی امراض سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں گے اس سلسلے میں 2لاکھ 80ہزار بچوں کو خصوصی مہم میں ٹیکے لگانے کا ہدف مقررہ کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی مہم کے دوران بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے عوام الناس خصوصاََوالدین کو ان متعدی امراض سے اپنے بچوں کے محفوظ رکھنے کے سلسلے میں خصوصی طور پر آگاہی فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کو خصوصی مراکز صحت سے حفاظتی ٹیکے لگائیں ۔اجلاس میں کہا گیا کہ ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کے دوران علاقہ معتبرین ،معززین ،سماجی و سیا سی کارکن بچوں کی صحت کے لئے مہم میں خصوصی طور پر اپنا کردار ادا کریں تاکہ ان کے علاقے میں بچے متعدی امراض سے محفوظ رہیں ۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے انچارج سیل نے بتایاکہ کوئٹہ کے 18یونین کانسلز جن میں پشتون آبادون اور ٹو، مشرقی بائی پاس،غوث آباد،آغبرگ،بلیلی ون اور ٹو،خروٹ آباد،کلی کوتوال اے اور بی،کچلاک اے اوربی ،احمدزئی ون اور ٹو، کیچی بیگ اور شادیزائی کلی جیو میں خصوصی مراکز پر بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ۔اس سلسلے میں تمام ترانتظامات مکمل اور ٹیکے مقررہ مراکز میں پہنچنے کا عمل جاری ہے