مشکلات کے باوجود پاکستان جمہوری ، معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے ، پاکستان میں امن وامان کے حالات اتنے خراب نہیں جتنا میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، پوری قوم متحد ہوکر دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے

چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کاتقریب سے خطاب

جمعہ 21 نومبر 2014 16:20

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان جمہوری ، معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے ، پاکستان میں امن وامان کے حالات اتنے خراب نہیں جتنا میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے ، پاکستان نے دہشت گردی کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ، پوری قوم متحد ہوکر دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے ۔

وہ گزشتہ شب یہاں پاکستانی سفیر مسعود خان کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب میں پاکستان میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں ، صحافیوں ، ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت روز بروز مضبوط ہورہی ہے اور ملک معاشی لحاظ سے توانا ہورہا ہے ، انہوں نے کہاکہ ایک منتخب حکومت سے دوسری میں اقتدار کی پرامن منتقلی جمہوریت کی مضبوطی اور تسلسل کیلئے اہم سنگ میل ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تمام تر مشکلات کے باوجود معاشی ، اقتصادی اور جمہوری لحاظ سے مزید مضبوط ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی لحاظ سے مضبوط ہونے سے ہی اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکتاہے ۔ حکومت نے اور عوام نے دہشت گردوں کو جرھ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا ہوا ہے ۔ بدقسمتی سے ملک میں امن وامان کے حالات اتنے خراب نہیں جتنے میڈیا بڑھا چڑھا کر پیش کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ، مضبوط اور محفوظ افغانستان دیکھنا چاہتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں برادر اسلامی ہمسائیہ ممالک معاشی سطح پر مضبوط ہوں ۔

متعلقہ عنوان :