ڈی سی او قصور کی ہدایت ‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر کے زیر صدارت ڈینگی تدارک کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 21 نومبر 2014 16:24

قصور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) ڈی سی او قصور کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کاجائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو اینٹا مالوجسٹ قصور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے تحصیل پتوکی میں ڈینگی کے دو مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے جو کہ مکمل تحقیق کے بعد کنفرم نہیں ہوئے۔

اسسٹنٹ ایگری کلچر انجینئرنگ کیطر ف ڈینگی سیمینار اور واک کا پرانا ڈیٹا دینے پر اے ڈی سی نے سخت ایکشن لیتے ہوئے انکے خلاف کاروائی کرنیکا حکم دیا ۔ اینٹا مالوجسٹ قصور نے اجلاس کو مزید بتایا کہ مچھر کی افزائش کیلئے پسندیدہ درجہ حرات کیمطابق موسم جولائی سے اکتوبر ہے لیکن مچھر کی آبادی نومبر میں بھی بہت ہوشیار ہوتی ہے اورہمیں مزید دو ہفتے اس طرح کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

متعدد محکمہ جات کی طرف سے تفصیلاً رپورٹ جمع نہ کروانے پر اے ڈی سی نے حکم دیا کہ جو محکمہ تفصیل کیساتھ رپورٹ جمع نہیں کرواتا اسکا ڈیٹا نہ لیا جائے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات محکمہ جنگلات سے پودے لیکر لگائیں اور میٹنگ سے غیر حاضر افسران کو شو کاز جاری کئے جائیں ۔ ایگری کلچر آفیسر زکی کارکردگی رپورٹ پر ای ڈی او زراعت کو ہدایت کی کہ ان کی کارکردگی کو بہتر بنائیں کیونکہ ان کا تعلق ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے ہے اور انکا کام ریڑکی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔

آخر میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد نے کہا کہ تمام ضلعی افسران کو ڈینگی کیخلاف جنگ جاری رکھنی چاہیے کیونکہ اگر ایک بھی ڈینگی کا کیس رپورٹ ہو گیا تو سنبھالنا مشکل ہو جائیگا اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائینگے ۔

متعلقہ عنوان :