ڈیوس کپ ٹینس:راجر فیڈرر صحت یاب ہوکر ایونٹ میں شامل

جمعہ 21 نومبر 2014 16:43

لندن( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ڈیوس کپ ٹینس فائنلز کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔فرانس اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ایونٹ کا ابتدائی میچ اسٹینلاس واورینا اور جوولفریڈ سونگا کے درمیان کھیلاجائے گا۔

(جاری ہے)

انجری کے باعث اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز سے دستبردار ہونے والے سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر فٹ ہوگئے ہیں۔ وہ دوسرے سنگلز معرے میں گیل مونفلس کا سامنا کریں گے۔انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد سوئس کھلاڑی نے بھرپور نیٹ پریکٹس کی۔ وہ سوئٹزرلینڈ کو پہلی مرتبہ ٹیم ایونٹ میں ڈیوس کپ کا ٹائٹل جتوانے کے لئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :