جماعت اسلامی پاکستان کے سہ روزہ اجتماع عام کا آغاز ،ممتاز عالم دین الشیخ صدر الدین البیونی نے خطبہ جمعہ دیا
جمعہ 21 نومبر 2014 17:17
لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے سہ روزہ اجتماع عام کا آغاز ہو گیا ، بادشاہی مسجد میں اخوان المسلمین کے مرکزی رہنماء اور شام کے ممتاز عالم دین الشیخ صدر الدین البیونی نے خطبہ جمعہ دیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے الشیخ البیونی نے کہا کہ ہمیں دہشت گرد نہ کہا جائے ہم دنیا کو بچانے والے ہیں، اسلام اخوت و محبت اور انسانیت کی فلاح کا درس دیتا ہے،عالمی امن کو اسلام سے نہیں بلکہ اسلام کا راستہ روکنے کی کوششیں کرنے والے استعمار سے خطرہ ہے،آج دنیا میں محبت و الفت اور مساوات کے قیام کیلئے شریعت محمدی ﷺ کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آنے والی دنیا کی عظیم مملکت ہے جس کے قیام کیلئے برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج فلسطین ،کشمیر برما،بنگلادیش،شام ،عراق سمیت ہر جگہ مسلمانوں ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔عالم اسلام کو متحد ہوکر مظلوم مسلمانوں کو کفر کے پنجہ استبداد سے بچانا ہوگا ۔
دنیا بھر کے مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ اپنے مظلوم مسلم بہن بھائیوں کے حق میں آواز بلند کریں اور اللہ سے استعانت طلب کریں ۔اگر امت ایک بار پھرمتحد ہوکر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رسی کو تھام لے تو اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ ان کمزوروں کو پھر قوت اور نصرت دے گا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان کبھی اللہ کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتا اس لئے ہم بھی اس کی رحمت سے مایوس نہیں ،ہمیں یقین ہے ۔جماعت اسلامی کے اجتماع میں سوڈان ،مصر ،تیونس ،شام ،انڈونیشیا ،ملائشیا،سری لنکا ،بھارت ،برطانیہ ،امریکہ ،اردن ،فلسطین سمیت 25ملکوں سے مندوبین کی بڑی تعداد شریک ہے ۔اجتماع میں عالمی اسلامی تحریکوں کے رہنمابھی بڑی تعدا د میں شریک ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.