عمرکوٹ کی چھ یونین کونسل میں ترجیحی بنیاد پر پولیو کے قطرے پلانے جانے والی سہ روزہ پولیو مہم 24 نومبر2014 سے آغاز ہوگا

جمعہ 21 نومبر 2014 17:37

عمرکو ٹ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) ضلع عمرکوٹ کی چھ یونین کونسل میں ترجیحی بنیاد پر پولیو کے قطرے پلانے جانے والی سہ روزہ پولیو مہم 24 نومبر2014 سے آغاز کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ مخدوم عقیل الزمان نے آج ڈپٹی کمشنر کے دربار ہال میں پولیو مہم سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا ، انہوں نے بتایا چھ یونین کونسل یوسی عمرکوٹ ون غریب آباد ( تعلقہ عمرکوٹ ) ، پتھورو ، شادی پلی ، شاہ مردان شاہ ، (تعلقہ پتھورو) اور آرو بھرگھڑی (تعلقہ سامارو) پولیو مہم کے وائرس پھیلنے کے اندیشے کے سبب ان یونین کونسل میں ترجیاتی بنیاد پر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، انہوں نے اجلاس میں شریک پولیس آفیسرکو ہدایت کی کہ 24 نومبر سے 26نومبر تک ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر تمام گاڈیوں کی سخت چیکنگ کی جائے تاکہ کوئی بھی بچہ بغیر پولیو کے قطرے پلائے بغیر ضلع میں داخل اور باہر نہ جا سکے ، انہوں نے اس موقع پر این آئی ڈی کے فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد ھنگورجو کو ہدایت کی کہ وہ ویکسین پلانے والی ٹیموں کو تنبیہ کریں کہ وہ دی جانے والی ٹرینگ کے مطابق ویکسین وائیل کو استعمال کریں، انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران روزانہ شام کو پولیو مہم سے متعلق میں خود کارکردگی کا جائزہ لوں گا اور مختلف یوسیز کا دورھ اور لوگوں سے معلومات لوں گا اور اس میں کوئی بھی غفلت میں پایا گیا اس کے خلاف احکامات جاری کروں گا ،اجلاس میں شریک ڈبلیو ایچ او کے ایریا انچارج میرپورخاص جیکب نے عمرکوٹ میں پولیو مہم کے کارکردگی کو سرہایا اور کہا کہ یہ پولیو وائرس باہر سے آنے والے آئی ڈی پیز کی وجہ سے پاکستان کے کچھ علائقے اس وائرس سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اور اس کو جلد ہی کنٹرول کر لینا چاہئے، اس موقع پر فوکل پرسن ڈاکٹر فرید احمد نے بتایا کہ سندھ میں پولیو کے 26کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جس میں 23کراچی ، دادو ، سانگھڑ اور بدین میں ایک ایک کیس ہوا ہے ، انہوں نے کہا اس پولیو مہم کے لیے اس مہم میں 52184 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس مہم کے لیے 16 ٹیمیں مختلف جگہوں پر ،داخلی راستوں کے لیے 37 ٹیمیں، یونین کونسل میڈیکل آفیسر 03 ، تعلقہ سپروائیزر 03 ، ایریا انچارج 33، لیڈی ھیلت ورکرز 121اوراس پولیو مہم میں3500 پولیو قطرے پلانے کے وائیل استعمال کئے جائے گے ، اجلاس میں ای ڈی سی ون سبھاش چندر ، چارن تعلقن کے اسسٹینٹ کمشنر ، ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر ارجن کمار ، ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بھرت ،چارن تعلقن کے ایم ایس ڈاکٹر انور علی شاہ اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :