سرگودھا ،سرکاری ہسپتالوں میں مختلف بیماریوں کیلئے ویکسین کی مکمل تفصیل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے 24 گھنٹوں میں طلب کرلی

جمعہ 21 نومبر 2014 18:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں مختلف بیماریوں کیلئے دی جانیوالی ویکسین کی مکمل تفصیل سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے 24 گھنٹوں میں طلب کرلی ہے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کے ڈی ایچ کیو‘ آر ایچ سی‘ ٹی ایچ کیو‘ بنیادی مراکز صحت پر بچوں کی مختلف بیماریوں کیلئے دی جانیوالی ویکسیئن جن میں BCG‘ OPV‘پینٹاولنٹ‘PCV10‘میزلز‘ TT سمیت دیگر ادویات شامل ہیں جن کی مکمل تفصیلات سیکرٹری ہیلتھ پنجاب جواد رفیق نے 24 گھنٹے میں طلب کرلی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں تعینات ای ڈی او ہیلتھ ‘ ایم ایس اور دیگر افسران سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ انہیں سالانہ ویکسیئن کا کوٹہ کتنا دیا گیا ہے اور اب تک کتنی ادویات کوٹے میں سے مل چکی ہیں اور ہسپتالوں میں اب تک کتنے بچوں کو ویکسیئن دی گئی ہے باقی ماندہ ویکسیئن کی رپورٹ فوری طور پر ارسال کی جائے۔

متعلقہ عنوان :