30 نومبر کے جلسے میں ورکرز بھرپور طریقے سے شرکت کرکے حکمرانوں کی نیندی حرام کرینگے،

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبید خان مایار کی صحافیوں سے بات چیت

جمعہ 21 نومبر 2014 19:16

مردان ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبید خان مایار نے کہا کہ 30 نومبر کے جلسے کے حوالے سے لائحہ عمل طے پایاہے جس میں ورکرز بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے اور حکمرانوں کی نیندی حرام کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیااس موقع پر ضلعی نائب صدر شیر بہادر خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ اے این پی اخبارات میں بار بار پی ٹی آئی کے شہید ہونے کا نام نہ لے کیونکہ اس سے عوام کے زخم ہرے جاتے ہیں کیونکہ انکے دور حکومت میں بہت سے لوگ شہید ہوچکے ہیں عوام کو معصوم بچوں کے خون میں لت پت لاشیں یاد ہے آج اے این پی اگر جلسے کررہے ہیں تو یہ بھی پی ٹی آئی کا کرشمہ ہے ورنہ یہ لوگ تو لند ن میں بھی کھڑکی سے جھانکتے تھے اگر ڈالرز کیلئے قوم کے معصوم بچوں کے خون کا سودا کرنا پختون قوم کا وطیرہ ہے تو اس سے اس قوم کی موت بہتر ہے آج پی ٹی آئی کی وجہ سے کرپشن کے بازارپر سکنہ طاری ہے آج اے این پی کے ورکرز نیند کی گولیاں کھاتے ہیں کیونکہ احتساب سیل قائم ہوگیا اور ان سے پائی پائی کا حساب لیں گے ایم پی اے عبید خان مایار نے کہا کہ اگر 30 نومبر کو حکومت کی طرف سے کسی قسم کی ہٹ دھرمی ہوئی تو پی ٹی آئی کے ورکرز بھرپور جواب دیں گے ہم عمران خان کی قیادت میں ہر قسم قربانی دینے کیلئے تیار ہے ہم نظام پر یقین رکھتے ہیں نظام ٹھیک ہوجائے تو ہر فرد کو سہولت ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :