صحت اور زندگی کے شعبے میں حکومت پنجاب کی معاونت کرنے پر (ٹی آرایف )کی کوششوں اور خدمات کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے سراہتے ہوئے اس خوش آئند قرار دیا

جمعہ 21 نومبر 2014 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) صحت اور زندگی کے شعبے میں حکومت پنجاب کی معاونت کرنے پر (ٹی آرایف )کی کوششوں اور خدمات کو وزیر اعلیٰ پنجاب نے سراہتے ہوئے اس خوش آئند قرار دیا ۔رائل پام میں ٹی آر ایف کے زیر اہتمام صحت اور زندگی کے موضوع پر منعقد ہونیوالے سیمینار میں ڈاکٹر ہما ، ڈاکٹر ظفر اکرام، علی بہادر، فاروق اعظم، ڈاکٹر ہارو ن اور صحت کے شعبہ سے وابستہ دیگر افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مقررین نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے اشتراک سے ٹیکنیکل ریسورس فیسیلٹی کا قیام 2009 سے 2015 تک کیلئے کیا گیا۔ اس ایم این سی ایچ پروگرام کو ملک بھر میں صحت کے شعبے میں وسعت دینے کیلئے حکومت پنجاب کو پیش کش کی گئی تاکہ پروگرام کے مقاصد کو حاصل کرتے ہوئے صحت بارے سہولیات ملک بھر میں پہنچائی جا سکیں۔بعدازاں پنجاب حکومت نے دیگر معاون تنظیموں کی سرمایہ کاری کے ذریعے صحت کے شعبہ میں مزید ترقی لانے کیلئے ٹی آر ایف کی مدد سے ایک منصوبہ مرتب کیا۔ ٹی آر ایف مسلسل محکمہ صحت کے اقدامات اور EPHs کی ترقی کیلئے اور خصوصاََ ہیلتھ کیئر کو بھی سپورٹ کر رہا ہے۔