ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری‘ مرنے والے نومولود بچوں کی تعداد 15 تک جا پہنچی

جمعہ 21 نومبر 2014 20:42

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری‘ مرنے والے نومولود بچوں کی تعداد 15 تک جا پہنچی محکمہ ہیلتھ کی 3 رکنی ٹیم نے جمعہ کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نرسنگ کے تمام سینئر ‘ جونیئر ڈاکٹرز کیساتھ ساتھ نرسوں اور دیگر عملہ کے بیانات بھی قلمبند کئے ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا میں مسلسل 3 روز میں پری میچور مرنے والے بچوں کی تعداد 15 تک جا پہنچی ہے ہسپتال انتظامیہ نے نرسری میں ہر خاص و عام کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ بچوں کی نرسری میں جانے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کو حفاظتی اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھنے کا بھی حکم دیا گیا ہے جبکہ آکسیجن کی فراہمی کو ہر ایک گھنٹے کے بعد دیکھ کر اپنی رپورٹ رجسٹر پر تحریر کرنے کا بھی کہا گیا ہے ڈاکٹروں اور عملہ کی حاضری اور بچوں کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کو بھی تحریر کیا جارہا ہے مسلسل 3 روز سے اب تک ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مرنے والے بچوں کی تعداد 15 تک جا پہنچی ہے لاہور سے ہیلتھ سیکرٹری کی ہدایت پر 3 رکنی ٹیم نے جمعہ کے روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مختلف شعبوں بالخصوص نرسری شعبہ کا بغور جائزہ لیا جس کی رپورٹ آج 22 نومبر کو سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :