خیرپور ، ایک اور بچہ ڈاکٹر اورعملے کی لاپرواہی کی وجہ سے دم توڑ گیا

جمعہ 21 نومبر 2014 21:18

خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء)خیرپور کے سرکاری اسپتالوں میں ایک اور بچہ ڈاکٹر اورعملے کی لاپرواہی کی وجہ سے دم توڑ گیا، ایک ہفتے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی، خیرپور سول اسپتال سٹی برانچ کے بچہ وارڈ میں 3 سالہ بچہ شمن ولد فیض محمد چانڈیو دوران علاج چل بسا، متوفی کے والدین نے ڈاکٹروں اور عملے پر الزام لگایا ہے کہ ان کے بچے کا بروقت اورصحیح علاج نہیں کیا گیا اور انتہائی لاپرواہی برتی گئی جس کے باعث بچہ دم توڑ گیا، واضح رہے کہ رواں ہفتے میں بچہ وارڈ میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔