ویکسین کا مقصد ہر بچے کو نو بڑی بیما ریوں سے تحفظ دینا ہے،صو با ئی وزیر صحت،

11اضلا ع میں ویکسینٹرو ں کو 550مو ٹر سا ئیکلو ں کی فرا ہمی یقینی بنائی جائیگی

جمعہ 21 نومبر 2014 21:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء )صو با ئی وزیر برا ئے صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ ویکسین کا مقصد ہر بچے کو نو بڑی بیما ریوں سے تحفظ دینا ہے اور صو بے کے 11اضلا ع میں ویکسینٹرو ں کو 550مو ٹر سا ئیکلو ں کی فرا ہمی ان کو اس قابل بنا ئے گی کہ وہ اندرو ن سندھ کے دو ر درا ز علا قو ں میں تما م بچو ں کی ویکسین دے سکیں ۔یہ با ت انہو ں نے مقامی ہو ٹل میں یو ایس ایڈ کی جا نب سے محکمہ صحت سندھ کو 550مو ٹر سا ئیکل حوا لے کر نے کی تقریب سے مہما ن خصوصی کی حیثیت سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔

انہو ں نے کہا کہ محکمہ صحت ای پی آئی ،ایم این سی ایچ ،غذا ئیت اور دیگر منصو بو ں کے تحت صو بے میں بچو ں کو حفا ظتی ٹیکو ں اور دیگر طبی سہو لیا ت فرا ہم کر نے کے لئے سر گر م عمل ہے ۔

(جاری ہے)

صو با ئی وزیر نے مزید کہا کہ ضلعی حکومتو ں کے نتیجے میں صحت کی پرا ئمری اور سیکنڈری خدما ت کو سخت نقصا ن پہنچا ہے اور ان کے غلط اقدا ما ت کے با عث نہ صرف اخر جا ت میں اضا فہ ہو ا بلکہ دو ردرا ز علا قو ں میں عوا م صحت کی بنیا د ی سہو لیا ت سے محروم رہے اوریہ سندھ کے 70فیصد عوا م تھے ۔

صو با ئی وزیر برا ئے صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے یو ایس ایڈ کے منصوبوں کا شکریہ ادا کر تے ہو ئے کہا کہ ان کی معا ونت سے صو بے میں صحت کی صو ر تحا ل بہتر ہو رہی ہے اور خا ص کر جے پی ایم سی میں خوا تین اور بچو ں کے وار ڈز جیکب آبا د ہیلتھ انسٹی ٹیو ٹ آف ہیلتھ سا ئنسز اور ایم سی ایچ کے پرو گرا م قا بل تعریف ہیں ۔اس مو قع پر یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن لیڈر لیو ئن وا سکن نے کہا کہ ا مریکہ صحت مندپا کستا ن چا ہتا ہے اورصحت اور تعلیم کے شعبو ں میں خصو صی تو جہ دے رہا ہے ۔

صو با ئی کو آر ڈینیٹر برا ئے اوور سا ئٹ کو آر ڈینینشن کمیٹی بیگم شہنا ز وزیر علی نے کہا کہ مو ٹر سا ئیکلو ں کی فرا ہمی سے ویکسینٹرز کے لئے دو ردرا ز علا قو ں تک رسا ئی آسا نی ہو گی اور ہر بچے کو حفا ظتی ویکسین دی جا سکے گی ۔سیکریٹری صحت سندھ اقبا ل درا نی نے تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان میں زچہ و بچہ کی شر ح اموا ت ہمسا یہ مما لک سے زیا دہ ہے اور ہما ر ی کو شش ہے کہ دور درا ز علا قو ں میں زچہ و بچہ کو بھر پو ر ویکسین دی جا ئے ۔

تقریب سے ڈا کٹر نظر علی خمیسا نی ،ڈاکٹر نبیلہ علی اور ڈا کٹر خا لد شیخ نے بھی خطا ب کیا ۔اس موقع پر محکمہ صحت سندھ اور یو ایس ایڈ کے در میا ن مو ٹر سا ئیکلو ں کی حوالگی سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کئے گئے ۔بعدازاں صو با ئی وزیر نے مو ٹر سا ئیکل کی چا بیا ں ڈی ایچ او کے حوا لے کیں ۔