Live Updates

پاکستان کے حالات دھرنے کے متحمل نہیں` پاکستان میں تحریک انصاف کے دھرنے اور جلسے سے تبدیلی نہیں آتی `صوبائی حکومت کی موجودہ کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے صوبے میں بیروزگاری ، مہنگائی ، امن و آمان کی آبتر صورتحال نے عوام کو ذہنی مریض بنایا ہے صوبے میں عوام کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا ہے،

پی کے 71کے ایم پی اے اور پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ڈومیل کے صدر حاجی فخر اعظم خان ایڈوکیٹ کی پریس بریفنگ

جمعہ 21 نومبر 2014 23:26

بنوں ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 21نومبر 2014ء ) پی کے 71کے ایم پی اے اور پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل ڈومیل کے صدر حاجی فخر اعظم خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات دھرنے کے متحمل نہیں` پاکستان میں تحریک انصاف کے دھرنے اور جلسے سے تبدیلی نہیں آتی `صوبائی حکومت کی موجودہ کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے صوبے میں بیروزگاری ، مہنگائی ، امن و آمان کی آبتر صورتحال نے عوام کو ذہنی مریض بنایا ہے صوبے میں عوام کو ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا ہے عمران خان دھرنے کے بجائے عوام کے منڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے صوبے کے آبتر صورتحال پر توجہ دے صوبائی حکومت کے صوبہ بھر میں پولی ٹیکنیکل کالجوں کے نجکاری کیلئے قائم کیا گیا ٹیوٹا آرڈینینس کو ہم مستر د کرتے ہیں 27نومبر2014 بروزِ جمعرات صبح 10بجے بمقام خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال ٹاؤن شپ بنوں کے بالمقابل بنوں کے ہسپتالوں سمیت خلیفہ گل نواز ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر جہانگیر کے نا روا رویہ کے خلاف سمیت بنوں پولی ٹیکنیکل کالج صوبہ بھر کے پولی ٹیکنیکل کے نجکاری کے خلاف دھرنہ ہوگا جس میں پی کے 71کے عوام ، پی پی پی کے کارکنان و عہدیدارن ، پی ایس ایف ، پیپلز یوتھ اور دیگر سول سوسائٹی کے تنظیمیں شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو میڈیاکے نمائندوں کے پریس بریفینگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سابق ناظم ملک فداللہ خان وزیر ، ایم پی اے کے پی اے ملک اشرف علی خان ، ملک خالد خان وزیر ، محمد عثمان علی خان او ر دیگر درجنوں مشران بھی موجود تھے ایم پی اے فخر اعظم خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ عوام کا پی ٹی آئی سے بہت سے توقعات وابستہ تھے لیکن عمران خان کی ناقص پالیسی نے عوام کو دوبارہ ان سے منہ موڑ لیا موجودہ الیکشن ملک کیلئے نقصان دہ رہا کیونکہ پاکستان میں بے روزگاری نے نوجوان تعلیم یافتہ طبقے کو بے چینی پھیلا رکھی ہے انہوں نے کہا کہ میرے والد سابق صوبائی وزیر محنت حاجی شیر اعظم خان وزیر نے تقریباً چھ ہزار سے زائد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو باعزت روزگار دے کر نوجوانوں کے دل جیت لیے اور پی کے 71کے عوام اور نوجوان ہمارے کارکردگی سے مطمئن ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سست راوی کارکردگی سے پارٹی کی پوزیشن روز بروز کمزور ہوتی جا رہی ہے اور صوبے میں پارٹی کی سرگرمیاں ن ہونے کے برابر ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھٹو کو چاہےئے کہ صوبے میں مضبوط صوبائی صدر کو آگے لایا جائے اور پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کو صرف ڈرائنگ روم تک محدود نہ رکھا جائے کیونکہ آنے والے انتخابات میں عوام کی نظریں پی پی پی پر لگی ہوئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بنوں میں متاثرین کی بھر پور امداد کی جائے کیونکہ شمالی وزیرستان کے لاکھوں متاثرین کو تمام سہولیات فراہم کی جائے وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام تر توجہ اس ضلع پر مرکوز رکھے انہوں نے کہ لاکھوں متاثرین کی موجود کے باوجود گھنٹوں گھنٹوں لوڈشیڈنگ عوام کی توہین کے مترادف ہے ۔

ایم پی اے حاجی فخر اعظم خان ایڈوکیٹ نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ خلیفہ گل نواز ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر جہانگیر کی رویہ سے خلیفہ گل نواز ہسپتال کے حالات روز بروز خراب ہوتے جا رہے ہیں ان کو جلد از جلد بنوں سے تبدیل کیا جائے انہوں نے کہاکہ 27نومبر کو دھرنہ دیا جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات