وفاقی حکومت تعلیم اور صحت سمیت دوسرے شعبوں میں بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ‘ محسن شاہنواز رانجھا

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت تعلیم اور صحت سمیت دوسرے شعبوں میں بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، لوگوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے لاہور کراچی موٹروے سمیت متعدد منصوبے مستقبل قریب میں مکمل ہو جائیں گے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے شروع کئے گئے بلاوجہ کے دھرنوں اور احتجاج کے باعث ملکی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

بلاوجہ کے دھرنوں اور احتجاج سے مختلف ممالک کے سربراہان کے دورے بھی ملتوی ہوئے اور کئی بیرونی سرمایہ کار بھی پاکستان نہ آ سکے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات سمیت پی ٹی آئی کی زیادہ تر ڈیمانڈ پوری کر دی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نیا پا کستان ان افراد کی مدد سے بنانا چاہتی ہے جنہیں ہماری عوام پہلے ہی مستردکر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :