بلوچستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق ‘ تعداد 14ہوگئی

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) بلوچستان میں دو نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی گئی جس کے باعث پولیو سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کلی ترکھا کی رہائشی اٹھارہ ماہ کی بی بی آمنہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ موذی مرض کا دوسرا شکار ڈسٹرکٹ خضدارکے چاندنی چوک کا رہائشی شاہ زمان ہوا۔محکمہ صحت کے مطابق شاہ زمان کو پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے تاہم وہ پھر بھی اس مرض کا شکار ہوا۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں پولیو کے زیادہ تر کیسز کوئٹہ اور ضلع قلعہ عبداللہ میں رپورٹ کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ دو سال کے دوران کوئی پولیو کیس سامنے نہیں آیا تھا تاہم رواں سال جولائی میں قلعہ عبداللہ سے پولیو کیس رپورٹ ہوا تھااس سلسلے میں 2011 سب سے بدترین سال ثابت ہوا تھا جہاں صوبے بھر سے 73 کیس سامنے آئے تھے۔محکمہ صحت کے حکام نے والدین کی جانب سے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کو بڑھتے ہوئے پولیو کیسز کی اہم وجہ قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :