افریقی ملک مالی میں ایبولا سے 6 افراد دم توڑ گئے، 8 ممالک میں مہلک وائرس سے مرنیوالوں کی تعداد 5500 ہوگئی

ہفتہ 22 نومبر 2014 13:19

جنیوا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ افریقی ملک مالی میں ایبولاسے بیمار6افراد دم توڑ گئے ہیں جبکہ 8ممالک میں مہلک وائرس سے مرنیوالوں کی تعداد 5500کے قریب پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

جنیوا میں قائم عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ہیڈ کوارٹرز سے جاری بیان میں حکام نے کہا کہ مغربی افریقی ممالک سے دیگر ممالک میں پھیلنے والے ایبولا کے مہلک وائرس سے 6افراد بیمار تھے جن کو بچایا نہ جاسکا ۔

ڈبلیوایچ او حکام نے کہا کہ ایبولا کے شبے میں 327افراد کی نگرانی کی جارہی ہے۔ڈبلیو ایچ او حکام نے کہا کہ اب تک دنیا کے 8ممالک میں ایبولا سے مرنیوالوں کی تعداد 5459ہوگئی ہے جبکہ 9ہزار سے زائد بیمارہیں۔