سندھ میں دو شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کردی ،20 ملوں نے بوائلر بھی گرم کرلئے

ہفتہ 22 نومبر 2014 14:15

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) سندھ میں دو شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع کردی جبکہ 20 ملوں میں بوائلر بھی گرم کرلئے گئے ہیں ۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں اب تک صرف دو شوگر ملوں مٹیاری اور سانگھڑ نے چینی بنانا شروع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں شوگر ملیں حکومت سندھ کی جانب سے مقرر کردہ گنے کی کم سے کم قیمت 182 روپے من کے حساب سے آباد گاروں سے خرید رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سندھ میں 30 شوگر ملیں ہیں جس میں سے 10 خراب ہیں جبکہ 20 شوگر ملوں میں سے زیادہ تر نے اپنے بوائلر گرم کرلئے ہیں ،امید ہے آئندہ ہفتے تک سندھ میں گنے کی کرشنگ کا سیزن اپنے عروج پر پہنچ جائیگا۔ادھر آباد گاروں کا کہنا ہے کہ وہ سندھ میں تمام شوگر ملوں کی جانب سے کرشنگ شروع کرنے کے انتظار میں ہیں تاکہ گنے کی کٹائی شروع کی جاسکے اور خالی ہونے والی زمین پر گندم کی بوائی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :