گورنمنٹ سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال میں بنیادی صحت کی فراہم کی جانیوالی سہولتوں کا فقدان ہے ،ممتاز اختر کاہلوں

ہفتہ 22 نومبر 2014 16:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) گورنمنٹ سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال میں بنیادی صحت کی فراہم کی جانیوالی سہولتوں کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سرگودھا ٹیچنگ ہسپتال میں گزشتہ روز سویٹ ہوم سے دو بچوں کو اپنڈکس کے مرض کے پیش نظر لایا گیا مگر ڈاکٹرز نے ان پر کسی قسم کی توجہ نہ دی جس سے ایک بچے کی حالت نازک ہونے پر ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنا دامن بچانے کی خاطر اسے فیصل آباد منتقل کردیا جہاں ڈاکٹرز نے بروقت آپریشن کرکے اس بچے کی جان بچائی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال انتظامیہ کروڑوں روپے کے فنڈز وصول کررہی ہے جس ٹیچنگ ہسپتال میں اپنڈکس کے آپریشن کی سہولت نہ ہو ایسے ڈاکٹرز کو فوری طور پر برطرف کرکے ان کی جگہ قابل ڈاکٹرز بھرتی کئے جائینگے ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ سویٹ ہوم سے دو بچے جن میں غلام باہو اور محمد اویس شامل ہیں انہیں اپنڈکس کے آپریشن کیلئے سول ہسپتال سرگودھا لایا گیا ڈاکٹرز نے انہیں چیک کرنے کے فوری بعد ان میں سے محمد اویس کو فیصل آباد منتقل کردیا سرگودھا میں عرصہ دراز سے تعینات ڈاکٹرز کی اکثریت نے اپنے پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتال بنا رکھے ہیں سول ہسپتال سرگودھا کو انہوں نے مریضوں کو اپنے پرائیویٹ کلینکس پر بلانے کا پوائنٹ بنا رکھا ہے جن ڈاکٹرز کی 3 سال ملازمت ہسپتال میں پوری ہوچکی ہے انہیں فوری طور ضلع بدر کیا جائے ان ڈاکٹرز کی نااہلی وجہ سے پہلے ہی 18 معصوم بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)