گڈاپ میں پانی کی شدید قلت ، خوراک کی کمی اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے فوری نوعیت کے اقدامات کئے جائیں، کمشنر کراچی

ہفتہ 22 نومبر 2014 17:18

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 22نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے گڈاپ کے مختلف علاقوں میں خا ص طور پر گڈاپ کے پہاڑی علاقوں میں جہا ں چھ سو سے زائد گوٹھ آبا د ہیں پانی کی شدید قلت اور قحط کے خدشات کا نو ٹس لے لیا ہے۔صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر کراچی نے تمام متعلقہ ا داروں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔

اجلاس میں گڈاپ میں پانی کی شدید قلت اور خوراک کی کمی ، طبی سہولت کی فراہمی سمیت فوری نوعیت کے تمام مسائل کا جا ئزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیاکہ گڈاپ میں پانی کی شدید قلت ، خوراک کی کمی اور طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے فوری نوعیت کے اقدامات کئے جائیں گے۔تاکہ مو جودہ صورتحال کی وجہ سے گڈاپ کے پہاڑی علاقوں میں واقع گوٹھوں میں قحط کے خدشات کو دور کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹنٹ کمشنر گڈاپ ، گڈاپ میں پانی اورخوراک کی کمی اور طبی ضروریا ت کے با رے میں جامع رپورٹ پیش کر یں گے تاکہ حکومت سندھ کو گڈاپ کے پہاڑی علاقوں میں قحط کے خدشات سے آگاہ کیا جا سکے۔اجلا س میں فیصلہ کیا گیاکہ گڈاپ کے پہاڑی علاقہ میں آباد سو سال سے زائد قدیم گوٹھوں کوپانی کی فراہمی کے لئے ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔

جو ہنگامی اقدامات کر کے ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کرنے کو یقینی بنائے گی ٹیم میں ۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ، ڈسٹرکٹ میونسپل کا رپوریشن اور اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ شامل کئے گئے ہیں۔ یہ ٹیم گڈاپ کے ان گوٹھوں میں پانی کی قلت دور کر ے گی تاکہ پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے وہا ں کے جانوروں کی زندگی کو کو ئی خطرہ نہ ہو۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں ہنگامی ٹیم کے نگراں ہوں گے اور پانی کی فراہمی کی ہنگامی کو ششوں کی نگرانی کریں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پہاڑی علاقہ میں فوری طور پر ڈسپنسری بنائی جا ئے گی۔اجلاس میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، پبلک ہیلتھ انجینئر نگ، ڈی ایم سی شرقی و ڈی ایم سی غربی ، محکمہ آبپاشی و محکمہ زکوات ، اسپیشل انی شیٹیو ڈپارٹمنٹ Special Initiative Department حکومت سندھ کے افسران، میونسپل کمشنر ڈی ایم سی شرقی ، ڈ ائریکڑ منصو بہ بندی، ترقیات اور ماحولیات کمشنر کراچی،اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ اور دیگر بھی مو جو د تھے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف مخیر افراد، فلاحی اداروں اور محکمہ زکوات کے تعاون سے گڈاپ کے پہاڑی علاقوں میں خوراک کی قلت ہے آٹا تقسیم کیا جا ئے گا۔

جبکہ ٹاؤن ہیلتھ افسر فوری طور پر گڈاپ میں میڈیکل کیمپ لگائیں گے۔اجلاس میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی کہ ایک سو سال پہلے بنا ئے گئے ڈملوٹی کے کنویں اور پانی کی فراہمی کے دیگر ذرائع عدم توجہی کا شکار ہو نے کی وجہ سے علاقہ کے لو گوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈملوٹی کو کنوؤں کو بحال کر نے کے لئے خصو صی اقدامات کئے جائیں گے تاکہ ڈملو ٹی کی تاریخی اہمیت اور حیثیت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کے ذریعے پانی فراہم کیا جا سکے۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ منصو بہ بندی کرے گا اور اس بات کو یقینی بنا ئے گا کہ ڈملو ٹی کے کنوؤں کو فعال بنایا جا سکے کمشنر کراچی نے کہا کہ ڈملوٹی کے کنویں کراچی کی قدیم تاریخ کا اثا ثہ ہیں ان کی حفاظت او ر شہریوں کو ان سے مستفید کر نے کے لئے ترجیحی کو ششیں کی جائیں گی۔ اجلاس میں متبادل پانی کی فراہمی کے لئے ٹیوب ویل آر او پلانٹس کی تنصیب کو پانی کے حصول کے ذریعے ضروری تصور کیا گیا ۔

فیصلہ کیا گیا کہ اس سلسلہ میں ڈائریکڑ منصوبہ بندی ، ترقیات اور ماحولیات سیدشکیب احمد منصوبہ تیار کر کے اس پر عملدآمد کو جلد از جلد یقینی بنائیں گے۔جبکہ ٹیوب ویل کی تنصیب کے لئے محکمہ آبپاشی اقدامات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :